ڈاکٹر سجاد حیدر کریم یورپین پارلیمنٹ سٹینڈرڈ اینڈ ایتھکس کمیٹی کے دوبارہ چئیرمین منتخب

Sajjad Karim and Sardar Masood

Sajjad Karim and Sardar Masood

برسلز (نمائندہ خصوصی) 17 جنوری 2017 کو یورپی پارلیمنٹ کی صدارت کے انتخابات ہوئے تھے جس میں ای پی پی اور آئی ٹی گروپ کے ممبر اور اٹلی سے رکن یورپی پارلیمنٹ انتونیو تجانی ایک سخت معرکے کے بعد منتخب ہو چکے ہیں۔

نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے کنزرویٹوپارٹی کے رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کو یورپین پارلیمنٹ سٹینڈرڈ اینڈ ایتھکس کمیٹی کا انہیںدوبارہ چئیر مین منتخب کر لیا ہے۔

یاد رہے پچھلے دوسال سے ڈاکٹر سجاد کریم یورپی پارلیمنٹ کی اس ایک اہم ترین مذکورہ کمیٹی کے چئیرمین ہیں اور نو منتخب صدر نے انہیں ایک مرتبہ پھر یہ ذمہ داری سونپ دی ہے اس پر ڈاکٹر سجاد کریم نے کہا ہے کہ اگرچہ میرے حلقہ کے لوگوں کے لئے اور برطانیہ و یورپ بھر میں بسنے والے ایشیائی رائے دہندگان کے لئے ایک اعزاز ہے مگر یہ ایک اہم ذمہ داری بھی ہے۔

اس لئے سب کی دعاؤں کا طالب بھی ہوں کہ اللہ کریم مجھے اپنی ذمہداریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی تو فیق عطا فرمائے۔