یورپی خلائی ادارے کا تحقیقاتی خلائی روبوٹ مریخ کی سطح پر اتر گیا

Space robot

Space robot

یورپی خلائی ادارے ای ایس اے کا کہنا ہے اس کا تحقیقاتی خلائی روبوٹ سکیاپریلی مریخ کی سطح پر اتر گیا ہے۔

جرمنی کے شہر ڈارمشٹاڈ میں ای ایس اے کے مرکز میں سائنسدانوں نے مشن کی کامیابی پر خوش کا اظہار کیا۔

سطح پر اترنے سے کچھ لمحے پہلے روبوٹ سے آنے والے سگنل رک گئے تھے۔

مشن ایکسومارس کے سربراہ پابلو فیری نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی صورتحال واضح نہیں ہے کہ کیا سطح پر اترتے ہوئے روبوٹ کو نقصان پہنچا ہے کہ نہیں۔

50 کروڑ کلومیٹر سفر طے کر کے مریخ پہنچنے والا روبوٹ اس کی سطح میں سوراخ کر کے وہاں زندگی کے آثار کا کھوج لگائے گا۔