یورپی یونین کی طرف سے ترکی میں فوجی قبضے کی کوشش کی مذمت

European Union

European Union

برسلز (جیوڈیسک) یورپی یونین کی طرف سے ترکی میں فوجی قبضے کی کوشش کی مذمت۔۔۔ خارجہ تعلقات کونسل نے برسلز کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ شائع کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ “یورپی یونین ، ترکی میں حکومت پر حملے کے اقدام کی بھرپور شکل میں تردید کرتی ہے اور ملک کے جائز اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا اعادہ کرتی ہے”۔

اعلامیے میں یورپی یونین نے ترک عوام کے ساتھ مکمل اتحاد کا پیغام دیا ہے اور حملے کے دوران ہلاک ہونے والوں کے لئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے پر دستخط کرنے والے یورپی ممالک نے جمہوریت کے ساتھ تعاون کے موضوع پر ترکی کی سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ طرز عمل کو بھی سراہا ہے۔