یورپی یونین بغیر ویزا سفر کا معاہدہ پورا کرے: داؤد اوغلو

Turkish PM

Turkish PM

انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزیر اعظم داؤد اوغلو کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین نے ترکی کے شہریوں کے لیے ویزہ فری سفر کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا تو انقرہ تارکین وطن کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کا پاس نہیں رکھے گا۔

گذشتہ سال ترکی اور یورپی یونین میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ترکی کے شہری یورپی یونین میں بغیر ویزہ کے سفر کر سکیں گے۔ معاہدے پرعمل در آمد اس سال جون میں شروع ہونے کا امکان ہے۔