شام میں 2 کار بم دھماکے، 20 افراد ہلاک

Bomb Blast

Bomb Blast

دمشق (جیوڈیسک) شام میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 40 کے قریب زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شمالی شہر حسکہ میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 40 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دونوں دھماکوں میں علاقے میں موجود چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ شام کے شمالی علاقوں میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں ابھی تک کئی افراد مارے جا چکے ہیں۔