شام : دمشق کے مضافاتی علاقے میں کار بم دھماکہ، 18 باغی ہلاک

Syria Blast

Syria Blast

دمشق (جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں ایک کار بم دھماکے میں 18 باغی ہلاک ہو گئے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق صوبے القنيطرہ کے گاؤں میں نامعلوم افراد کے حملے میں شامی انقلابی فرنٹ نامی تنظیم کے چار لیڈر بھی مارے گئے۔

اس گروپ کو عرب ملکوں کے ساتھ ساتھ اردن کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ امریکا نے بھی ستمبر دو ہزار چودہ میں اسی گروپ کے ارکان کو عسکری تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس گروپ کے خلاف کارروائی کا شام میں جنگ بندی کے معاہدے کا اطلاق نہیں ہوتا۔