آج شام کو راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ سمیت چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں کہیں دھوپ اور کہیں چھاؤں کا سلسلہ جاری ہے، آج شام کو راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ، بلتستان، کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سورج چمک رہا ہے تاہم موسم خوشگوار ہے۔ لاہور میں آج سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی ، مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بھی بعض علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی اور زیریں سندھ میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع جزوی یا مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ کوئٹہ میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم آج شام سے راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ، بلتستان، کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔