ایڈو آئی ہسپتال گدوال کی افتتاحی تقریب

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) ایڈو آئی ہسپتال گدوال کی افتتاحی تقریب جس کے مہمان خصوصی چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات ہلال امتیاز (ملٹری) تھے،اس موقع پر اعلیٰ خدمات کے حامل افراد میں چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے خصوصی ایوراڈ تقسیم کئے ، اعلیٰ صحافتی خدمات پر ڈاکٹر سید صابر علی کو بیسٹ پر فارمنس ایوارڈ دیا گیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی گزشتہ بیس سال سے صحافت کے میدان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں قبل ازیں بھی سابق چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل سید صباحت حسین نے انھیں حسن کارکردگی کا ایوارڈسے نوازا تھا،جبکہ موصوف جنرنلسٹ فاونڈیشن انٹر نیشنل کی جانب سے لائف اچویمنٹ ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں،ادہر واہ کینٹ ٹیکسلا ، حسن ابدال ، ترنول ، حطار ، ہری پور اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی ، سماجی ، کاروباری و مذہبی شخصیات ، مہتمم اعلیٰ جامع رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ و مرکزی صدر اہل سنت انٹر نیشنل پیر عبدالقادر، السید ہسپتال احاطہ کے ایم ایس ، صدرپاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ ٹیکسلا حسن ابدال چیپٹر ڈاکٹر سید اسد علی ، جنرل سیکرٹری پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر الہی بخش اعوان، مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق، راجہ سرفراز اصغر ، راجہ شیراز اصغر، صدر اصلاحی سوسائٹی واہ کینٹ محمد اکرم،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ٹیکسلا سردار زبیر خان،وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا سردار سید رضا شاہ آف مارگلہ ، سردار سید حسن علی شاہ،وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ حاجی امجد محمود کشمیری، کونسلران کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ ملک محمود خان، ملک مصری خان،چیئرمین ویلج کونسل حطار ملک عاصم ، سابق ایم پی اے سید بیدار حسین شاہ،آواز خلق پارٹی پاکستان کے چیئرمین محمد فیصل اقبال،راجہ قیصر پرویز، راجہ بابر ، اشر ف خان، سمیع عمر، ملک اقدس حنیف،جماعت اسلامی پی پی آٹھ کے امیر رفیق احمد، سابق امیر جماعت اسلامی پی پی آٹھ ڈاکٹر مسعود احمد خان ، امیر جماعت پی پی سات خواجہ وقار ایڈووکیٹ ،بی ایم پی ٹی سی ایل عصمت مسعود،وکلاء برادری کے طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ، جاوید اقبال منگرال ایڈووکیٹ ، سابق صدر ٹیکسلا بار غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ،غیاث الدین ایڈووکیٹ، زہین اختر صدیقی ایڈووکیٹ، صدر تعمیر حیات کو آپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی واہ کینٹ راجہ ساجد محمود،سیکرٹری محمد یاسین،صدر پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن حافظ اسلم تصدق،جنرل سیکرٹری طاہر حمید بٹ،صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ ٹیکسلا راجہ عامر سعید، صدر متحدہ انجمن تاجران واہ کینٹ راجہ محمد سعید ، جنرل سیکرٹری متحدہ انجمن تاجران واہ کینٹ ملک عابد محمود،صدر پریس کلب واہ ٹیکسلا سید مشتاق حسین نقوی ، صدر ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹ سید رضوان حیدر،رپورٹر جیو ٹی وی راشدہ شعیب،نے مبراک باد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ڈاکٹرسید صابر علی نے ہمیشہ قلم کی حرمت کا خیال رکھتے ہوئے مظلوموں کی داد رسی کی اور معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے بولڈ صحافت کو اپنا وطیرہ بنایا، ڈاکٹر صابر نے ہمیشہ جرات اور بہادری کے ساتھ قلم کا جہاد کیا ، انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کیا، مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ حق اور سچ کے علم کو بلند رکھنے کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنے رفقاء کے ساتھ ہمیشہ مشفقانہ رویہ اپنایا ،اور انکی بہترین رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا،انکو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ ملنا بلا شبہ انکی قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کا اعتراف ہے۔

Dr Sabir Award Taxila

Dr Sabir Award Taxila