تقریبات میں بھائیوں کا حفاظتی رویہ پریشان کر دیتا ہے، سونم کپور

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ بھائیوں کے ساتھ تقریبات میں جانا بہت مشکل ہے، کیونکہ ان کا حفاظتی رویہ کبھی کبھی پریشان کر دیتا ہے۔

یہ بات انھوں نے فلم ’’نیرجا‘‘ کی تشہیری تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔سونم کپور کا کہنا تھاکہ انھیں اپنے بھائیوں کا بہت زیادہ حفاظتی رویہ دیکھ کر کبھی کبھی الجھن ہونے لگتی ہے کیونکہ ان کے حد سے زیادہ حفاظتی رویہ سے ان کے ساتھ موجود دوست بھی ان کا خیال رکھنا شروع کر دیتے ہیں۔

سونم کا مزید کہنا تھامیں جوبھی دوست بناتی ہوں وہ بھی میرے بھائی کی طرح بن جاتے ہیں اور دوسروں سے ملنے میں پابندی لگاتے ہیں۔اپنے کزن ارجن کپور کا ذکر کرتے ہوئے سونم نے بتایا کہ وہ جتنے کول نظر آتے ہیں دراصل اتنے ’’کول‘‘ بھائی بالکل نہیں، وہ مجھ سے کہتے ہیں جب میں شادی کا فیصلہ کروں تو پہلے اس لڑکے سے ان کی ملاقات کرواؤں۔