تقریبات منعقد کرنے کے لیے بیرون ممالک نہیں جانا چاہیے، دیا مرزا

Diya Mirza

Diya Mirza

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ بھارت میں نہایت خوبصورت مقامات ہیں لہٰذا تقریبات منعقد کرنے کے لیے بیرون ممالک نہیں جانا چاہیے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب وہ بھارت میں کوئی ایونٹ کرتی ہیں تو انھیں بہت خوشی ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت خوبصورت اور دلکش مقامات ہیں ، انھوں نے کہا کہ وہ محسوس نہیں کرتیں کہ ہمیں کسی مخصوص ایونٹ کے لیے بیرون ملک جانا چاہیے۔

اداکارہ جو کہ (ای ای ایم اے ایکس) ایوارڈ کی جیوری کی رکن ہیں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے نوجوان ٹیلنٹ اور انٹرٹینمنٹ کمپنیوں کو دیکھ کر انھیں خوشی ہوتی ہے اور انھیں نہایت ہی دلچسپ لگتا ہے۔