ہم کوئی شہادت بھولے نہیں، گیاری شہدا کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی

Ground martyrs

Ground martyrs

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر کے تمام کنٹونمنٹس میں شہدائے گیاری کی آج چوتھی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ سات اپریل 2012 الصبح سیاچن گلیشئیر پر اسکردو کے قریب برفانی طودہ سرک گیا۔ جس نے سرحدوں کی حفاظت پر مامور 129 جوانوں سمیت 140 افراد کی جان لے لی۔ قربانیوں کی نئی داستان رقم ہوئیں مگر عزم جواں سے جواں تر ہو گیا۔ سکس نارتھرن لائٹ انفنٹری بٹالین کے ان جوانوں اور 11 سویلین کی قربانی لازوال تھی۔

موسم کی تلخیوں اور خون جما دینے والی سردی کے باوجود پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ڈیڑھ سال تک دن رات جاری رہا جو کہ اکتوبر 2013 میں آخری شہید کا جسد خاکی نکالنے کے ساتھ مکمل ہوا۔ گیاری آپریشن کی تکمیل پاک فوج کی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔