پیرمحل کی خبریں 14/7/2016

Head Sindhny News

Head Sindhny News

پیرمحل (نامہ نگار) سی پلاٹ خانجوان پیرمحل کے رہائشی نوجوان کی کشمیر میں شہادت پروفیسر حافظ محمد سعید نے غائبانہ نمازجنازہ اداکی سینکڑوں افراد کی شرکت تفصیل کے مطابق سی پلاٹ خانجوان پیرمحل کے رہائشی مظفر وانی نوجوان کی کشمیر میں شہا دت ہونے پر غائبانہ نماز جناز ہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت سینکڑوں فراد نے شرکت کی پیرمحل :مظفر وانی کی شہادت سے تحریک آزادی کو نیا جذبہ ملا ہے کشمیر کی آزادی کے لیے چھ لاکھ سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں انڈین آرمی تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے کشمیریوں پر کیمیکل اسلحہ استعمال کر رہی ہے بھارت میں گائے کے گوشت پر مسلمانوں کو سرعام شہید کیا جا رہا ہے بھارت کے اپنے جرنیل کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کر چکے ہیںکشمیر اب بہت جلد آزاد ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار حافظ محمد سعیدنے نمازجنازہ کے شرکاء سے خطاب میں کیا اس موقع پر ابوتراب سمیت سینکڑوں افراد نے غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت کی اور کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی کے نعرے گونجتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ انہار کی سرکاری اراضی واگذار کروانے کے لیے آئی ہوئی پارٹی پر قبضہ گروپ کا حملہ ایس ڈی انہار سمیت دوافراد شدید زخمی محکمہ انہار کے ملازمین کا ہیڈسندھنائی پل بند کرکے کئی گھنٹے احتجاج ملتان فیصل آباد روڈ بند تھانہ اروتی پولیس کا 18افراد کے خلاف مقدمہ درج دوحملہ آور گرفتار تفصیل کے مطابق جوڑیاں نہراں پر قبضہ گروپ نے محکمہ انہارکی سرکاری زمین پر قبضہ کرکے تعمیرات کررکھی تھی ایس ڈی او محکمہ انہار ہیڈ سندھائی حافظ محمود رشیدکی قیادت میں محکمہ انہار ہیڈ سندھائی کا سرکاری عملہ سرکاری باحکم سرکار ہمراہ زاہد حسین اے ایس آئی تھانہ اروتی پولیس 32/34کی کاروائی کے آئے یونہی محکمہ انہار کی سرکاری زمین کو واگذا رکروانا شروع کیا تو اس دوران قبضہ گروپ کے اراکین جن میں محمد کریم ، عظیم ، ندیم پسران نذیر احمد گجر سکنہ 775 گ ب ،مظہر ،محمد عارف محمداقبال،محمد خالد ،محمد احمد ، 10 کس نامعلوم افرادنے مسلح ہو کر ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے محکمہ انہار کی سرکاری اراضی واگذار کروانے کے لیے آئی ہوئی پارٹی پر حملہ کردیا جس سے ایس ڈی او محکمہ انہار ہیڈ سندھائی حافظ محمود رشید، بیلدار دلدار حسین کو شدید زخمی کر دیا کا بازو توڑ دیاتھانہ اروتی پولیس ہمراہ ہونے کے باوجود کوئی کاروائی نہ کرسکی جس پر محکمہ انہار کے عملہ نے ہیڈ سندھنائی پل کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا کئی گھنٹے ملتان فیصل آباد روڈ بند رہی تھانہ اروتی ایس ایچ او محمد اشفاق گجر نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرکے روڈ کو کلیئر کروایا اور 18افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دوحملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) بجلی کی بندش کادورانیہ 18گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا حتیٰ کہ نماز عشاء ، نماز فجرسمیت دن رات کے اوقات میں بجلی کی بندش پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے عوام مرد خواتین بچے بوڑھے وزارت پانی و بجلی اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کو جھولیاں پھیلا کربد دعائیں دیتے رہے تفصیل کے مطابق پیرمحل اور گردونواح میں نماز عشاء ، نماز فجرسمیت دن رات کے اوقات میں بد ترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔دو دو تین تین گھنٹے کی مسلسل بندش کے بعد بمشکل بجلی 10سے 15منٹ آتی ہے اور پھر چلی جاتی ہے۔ UPSبھی ٹھیک طورپر چارج نہ ہونے پرجواب دے گئے ہیں۔ شدید گرمی آگ برساتے سورج کی گرمی کی حالت میں شہریوں کابراحال ہے دن رات میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو خواتین بچوں اور بوڑھوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حکومتی وزرا لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے بیان دے کر عوام کے زخموںنمک چھڑ ک رہے ہیں سب ڈویژن فیسکو کے افسران کا کہنا ہے کہ پورے ملک کی طرح لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ہم کیا کرسکتے ہیںسماجی فلاحی حلقوںنے نماز عشاء ، نماز فجرسمیت رات کے اوقات میں بجلی کی بندش ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ضلعی آفس نادرا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے سماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تین تحصیل ہائے سمیت سینکڑوں دیہات موجود ہے جن کے رہائشیوں کو دوردراز کا سفر طے کرکے فیصل آباد میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے جانا پڑتا ہے جس میں مردخواتین کو تکلیف دہ مشکلات سمیت سینکڑو ں میل کی مسافت طے کرنی پڑتی ہے جس سے دفتر کا وقت ختم ہوجاتاہے اگر علی الصبح پہنچ جائے سارا دن لمبی لائنوں میں لگ کر ناکام واپس لوٹنا پڑتا ہے باربار کے چکرلگاتے ہوئے مجبورہوکر ایجنٹوںسے رابطہ کرنا پڑتاہے جوکہ دونوں ہاتھوں سے سائلین کی کھالیں ادھیڑ تے ہے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ آفس کا دفتر تو بنایا گیا ہے مگر تاحال سروس شروع نہ ہوسکی سماجی فلاحی تنظیموںنے مجازا تھارٹی سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ضلعی آفس نادرا میں پاسپورٹ سروس فراہم کی جائے تاکہ سائلین تکلیف دہ سفرا ور ذلت رسوائی سے بچ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) گاڑیوں کے پریشر ہارن شہری تکلیف دہ عذاب میں مبتلا موٹرسائیکل رکشہ جات پر فحش ریکارڈ نگ انتظامیہ بے بس شرم وحیاء کا تقدس پامال تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سے گذرنے والی ہیوی ٹریفک اور مسافر ٹرانسپورٹ میں پریشر ہارن لگارکھے ہیں جوکہ نہ صرف قوت سماعت پر اثرا نداز ہوتی ہے بلکہ اس سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی موٹرسائیکل رکشہ جات جن پر لائوڈ سپیکر لگا کر رکشہ ڈرائیور فحش قسم کے گانے لگاکر شرم وحیاء کی تمام حدیں پامال کررہے ہیں کچھ عرصہ قبل ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس نے باقاعدہ مہم کے تحت ان رکشہ جات سے ٹیپ ریکارڈ اور مسافر ٹرانسپورٹ سے پریشر ہارن قبضہ میں لیے تھے انتظامیہ کی سردمہر ی کے باعث دوبارہ یہ سلسلہ شروع ہوگیا ہے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپیل کی کہ منظم مہم کے تحت پریشر ہارن اور رکشہ جات سے ٹیپ ریکارڈ اترواکر قبضہ میں لیے جائیں تاکہ شہری تکلیف دہ عذاب سے بچ سکیں۔