ایگزیکٹ سے متعلق جن یونیورسٹیز کی فہرست دیکھی وہ سب جعلی ہیں، سابق چیرمین ایچ ای سی

Dr Ataalrhman

Dr Ataalrhman

اسلام آباد (جیوڈیسک) ہائرایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ سے متعلق جن یونیورسٹیز کی فہرست دیکھی وہ سب جعلی ہیں اور یہ بین الاقوامی سطح پر فراڈ ہورہا ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھاکہ ایگزیکٹ والے یقیناً مجرم ہیں جو لاکھوں معصوم لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور امریکی اخبار میں خبر شائع ہونے کے بعد ایگزیکٹ کی جانب سے دعویٰ دائر کرنے کی بات کی گئی ہے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کی جعل سازی سے حاصل ہونے والا پیسہ غیرقانونی ہے اور اگر یہ پیسہ نئے آنے والے چینل میں لگایا گیا تو یہ حرام کا پیسہ ہوگا۔