ایکسچینج کمپنیز صارفین کا 10 سالا ریکارڈ مرتب کریں: اسٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کو اپنے صارفین کا 10 سالا ریکارڈ مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے ایکسچینج کمپنیاں 2500 ڈالر کے خریدار کا مکمل نام، پتہ اور شناختی کارڈ نمبر حاصل کریں تاکہ حاصل کردہ معلومات سے منی لانڈرنگ یا دہشتگروں کی مالی معاونت کرنے والوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

ایسے افراد کو قانون کے کئہرے میں لا کر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔