زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، ایشیائی ترقیاتی بنک کا اظہار تشویش

Asian Development Bank

Asian Development Bank

لاہور (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اپنے اعلامیے میں کہا کہ منتخب وزیر اعظم کو نااہل کرنے سے سیاسی عدم استحکام بڑھا ہے، کامیابیوں کے باوجود پاکستان کو سخت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی تیزی سے کمی ہوئی ہے جو اب 2 ارب ڈالر کمی سے 16 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان، مالیاتی اور بیرونی ادائیگیوں جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت بینکوں اور نان بنکنگ سیکٹرز سے قرض لے لیتی ہے، بڑھتے ہوئے حکومتی اخراجات بھی بجٹ خسارہ پورا کرنا میں ایک رکاوٹ ہیں۔

جی ڈی پی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تناسب چار اعشاریہ دو فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ ترسیلات زر میں بھی غیرمتوقع طور پر اضافہ ہوا ہے۔