نمائشی میچ میں عبدالرزاق شہید کلب کوئٹہ کی کامیابی

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم پلے گرائونڈ پر منعقدہ نمائشی میچ جو کہ کوئٹہ چمن سے آئی ہوئی مہمان ٹیم عبدالرزاق شہید کلب کوئٹہ نے جیت لیا۔

میچ میزبان ینگ آزاد اور مہما ن ٹیم عبدالرزاق شہید کوئٹہ کے مابین کھیلا گیا ۔جس میں مہمان ٹیم نے میزبان ینگ آزاد کو 3-1سے شکست دیدیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ینگ آزاد کلب کورنگی کے صدر حاجی لیاقت علی سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری ینگ آزاد محمد رمضان پیر جی ،سیکریٹری کورنگی نیشنل اسپورٹس ماسٹر نجم الحسن ،سابقہ گول کیپر ینگ آزاد محمد اصغر ،جوائنٹ سیکریٹری سہیل خان کے علاوہ دیگر موجود تھے اس میچ کو فہد خان نے سپراوائز کیا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر