ڈی آر او خالد گجر کا گلیانہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

گلیانہ (محسن ضیاء اعوان) ڈی آر اوخالد گجر کا گلیانہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ گلیانہ میں سابق اے کھاریاں میاں مظہر اقابل کے گلیانہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی بعد یہ دوسرا آپریشن تھا۔ ڈی آراو کی آمد سے پہلے ہی چوک مین موجود تجاوزات قائم کرنے والے اپنے سامان سمیت غائب ہوچکے تھے۔ گلیانہ چوک آج ایسا لگ رہا تھا کہ یہ گلیانہ کا چوک ہی نہیں ہے۔ ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے رواں دواں تھی۔ خا لد گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن باقاعدہ ضلعی اورصوبائی انتطامیہ کی اجازت سے ہو رہا ہے۔ اور اس میں کوئی سیاسی پہلو شامل نہیں ہے ۔ اور نہ یہ اس آپریشن میں کوئی تفریق ہے۔ بلکہ یہ آپریشن بلا تفریق کیا جا رہاہے ۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ ان تجاوزات کی وجہ سے آئے روز گلیانہ چوک میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ اور اس ٹریف جام کی وجہ سے عام شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا یہ آپریشن آج کے لئے ہی نہیں بلکہ تجاوزات کے مکمل خاتمہ کے لئے ہم تھوڑے تھوڑے وقفہ سے اس کو چیک کرتے رہیں۔ انھوں نے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ چوک اور سڑکوں کے کنارے لگے ہورڈنگ سائن جو بھی تجاوازت کی زد میں آ رہے ہیں۔ ان سب کو ایک ہفتہ کا ٹائم دیا جائے گا کہ وہ ان کو کسی مناسب جگہ تبدیل کر لیں۔ بصورت دیگر ان کو ختم کر دیا جائے۔ گلیانہ کے شہریوں نے جہاں اس عمل کی تعریف کی وہاں اس بات گلہ بھی کیا انتظامیہ کو چائیے کہ اس قسم کا آپریشن کرنے سے پہلے مقامی انتظامیہ چیئرمین یوسی کو آگا ہ کیا جائے ۔ تاکہ وہ تاجروں کوبتا دیں تجاوزات خود بخود ختم کر دیں ۔واضع رہے کہ تمام دوکانداروں کو تین دن قبل نوٹس جاری کر دیئے گئے تھے لیکن دوکانداروں ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

Encroachment Operation

Encroachment Operation

Encroachment Operation

Encroachment Operation

Encroachment Operation

Encroachment Operation

Encroachment Operation

Encroachment Operation