ماہرین نے مچھلی کا استعمال بچوں کیلئے مفید قرار دے دیا

Fish Eating

Fish Eating

ایک تحقیق میں محققین نے یہ سراغ لگایا ہے کہ کھانے میں مچھلی کا مستقل استعمال بچوں میں الرجی ہونے کو ناکام بنانے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ جن بچوں کو 11 ماہ کی عمر سے پہلے ہی مچھلی اور انڈادینا شروع کردیا گیا تھا۔

ان میں الرجی بڑھنے کا خطرہ کم تھا۔جو بچے مچھلی، انڈے اور آٹا شروع زندگی میں کھاتے ہیں دیکھا گیا ہے کہ وہ کم الرجی کا شکار ہوتے ہیں چوں کہ ان کے خون میں اومیگا 3 کی سطح بلند ہوتی ہے۔

تحقیق کے نتائج میں دیکھا گیا کہ پیدائش کے وقت اور پھر چار ماہ کی عمر میں ، صحت مند بچوں کے خون میں اومیگا 3 کا تناسب بلند ہوتا ہے۔