ایکسپورٹرز کا چاول کی برآمدات کو ٹیکس فری بنانے کا مطالبہ

Rice

Rice

کراچی (جیوڈیسک) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاول کو صنعت کا درجہ دیا جائے جبکہ دیگر پانچ شعبوں کی طرح چاول کی برآمدات کو بھی ٹیکس فری کیا جائے۔

چاول کو ٹیکس فری بنانے سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہو گا بلکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے۔

رائس اکیسپورٹرز ایسوسی ایشن کے منتظم اعلی رحیم جان کا کہنا تھا کہ حکومت ایران سے تجارتی تعلقات میں بہتری کے لئے تجارتی وفود کا تبادلہ کرے تاکہ پاکستانی چاول کی نئی منڈی تک رسائی ممکن ہو سکے۔