مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 3/6/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ٹی او آر نے تجاوزات کے آپریشن ادھورا چھوڑ دیا، چند پٹھے اٹھا کر با اثر افراد کے ساتھ بند کمرے میں گفتگو کرکے واپس چلا گیا، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی او آرادریس نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیاقصابوں کے دو سے تین پٹھے اٹھائے گئے اور چند با اثر افرادکے ساتھ بند کمرے میں گفتگو کرکے واپس چلا گیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بروز بدھ دوپہر 12بجے آئوں گا اور تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ٹی او آر ادریس تجاوزات قائم کرنے والے با اثر قصابوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر، کاروائی کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینے لگا،شہر کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)میڈیا کو ریاست کا چھوتھا ستون کہنے والوںنے کبھی بھی اس ستون کے مسائل کے حل بارے نہیں سوچا۔میڈیا نے آج ملنے والی آزادی خیرات میں نہیں حاصل کی بلکہ اس کے پیچھے قربانیوں اور مصائب کی ایک لمبی داستان ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹس لاہور ڈویژن کے نائب صدر افتخار احمدسلطانی نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ قلم کے ذریعے جہاد کرنے والے صحافی داد کے مستحق ہیںجو بے شمار مسائل ،لاتعدادمصائب،اور ان گنت خطرات کے باوجود اپنے علاقوں میںہونے والے جرائم،مسائل،اور لوگوں پر ہونے والے مظالم کی رپورٹنگ کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ صحافیوںکی زندگیوں کو درپیش خطرات اور پاکستان میں بڑی تعداد میں صحافیوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو ہماری صحافی برادری اور ان کے خاندانوںکے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ہمارے اس بیش قیمت سماجی سرمائے کو بے دردی سے بر بریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے صحافیوں کے تحفظ کے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)قصائی گھروں میں جانور ذبحہ کرکے سلاٹر ہائوس سے مہریں لگوانے لگے، ونٹری اسٹنٹ کا ساتویں جماعت کا بچہ ڈاکٹر بن کر گھروں میں ذبحہ کرکے لائے گئے گوشت پر مہریں لگانے لگا،تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے قصاب حضرات نے لاغر و مضحر صحت جانور گھروں میں ذبحہ کرنا معمول بنا لیا، جانور ذبحہ کرکے گوشت گدھا گاڑی پر رکھ کر سلاٹر ہائوس لایا جاتا ہے جہاں پر ونٹری اسٹنٹ کے ساتویں جماعت کے بچے کی جیب گرم کرکے اس سے مہریں لگوا لی جاتی ہیں، اکثرقصاب حضرات نے اپنی مہریں بنوا رکھی ہیں،اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بیمار و لاغر گوشت ذبحہ کرنے والے قصابوں اور اس میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126