بیرونی طاقتیں مسائل میں اضافہ کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں: سردار تاج محمد

مصطفی آباد/للیانی : اس وقت ملک پاکستان بہت سارے مسائل سے دوچار ہے اور بیرونی طاقتیں ان مسائل میں اضافہ کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں لیکن یہ دنیا میں واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہے اور انشاء اللہ تاقیامت قائم رہے گا، ان خیالات کا اظہار سردار تاج محمد ڈوگر، اُمیدوار برائے چیئرمین نے مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہہر کسی کو اس وقت صرف الیکشن جیتنے کا بھوت سوار ہے مگر کسی اُمیدوار نے بھی الیکشن جیتنے کے بعد عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے کام کرنے کا منشور ابھی تک عوام کے سامنے نہیں رکھا جس کی وجہ سے عوام کوبھی پتہ لگ سکے کہ وہ ان کی فلاح اور بہتری کے لئے کیاکچھ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران بہت سارے امیدوار عوام کو سبز باغ دکھائیں گے اور وعدے کریں گے جس کی وجہ سے بہت سارے کامیاب ہوں گے اور بہت سارے ناکامی کا سامنا کریں گے مگر حقیقت میں وہی اُمیدوار کامیاب ہو کہلاتا ہے جو عوامی مسائل کو حل کرنے میں دن رات ایک کر دے اور ان کو ذاتی دلچسپی لے کر حل کرے۔