لٹیرے و استحصالی عناصر دونوں ہاتھوں میں لڈو رکھنا چاہتے ہیں۔ راجونی اتحاد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا آصف زرداری کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا صدر منتخب کرنا عوام کو دھوکا دینے اور بے وقو ف بنانے کی سازش ہے۔

کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک الگ سیاسی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین علیحدہ سیاسی جماعت ہے اور کسی ایک سیاسی جماعت کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کو کسی دوسری سیاسی جماعت کے صدر یا کسی اور عہدیدار کے انتخاب کا کوئی حق و استحقا ق حاصل نہیں ہے۔

جبکہ وراثتی سیاست کے ذریعے عوام کا استحصال کرنے والا طبقہ اقتدار کو اپنے گھر کی لونڈی بنائے رکھنے کیلئے ایک سیاسی جماعت کی چیئرمین شپ بےٹے اور دسری کی صدارت باپ کے نام منتقل کرنے کے آمرانہ رویوں کے ذریعے عوام پر حق حکمرانی برقرار رکھنا چاہتا ہے و کسی بھی طور عوام کے مفادمیں نہیں ہے۔