شدید دھند کے باعث موٹروے لاہور سے شیخوپورہ تک بند

FOG in Lahore

FOG in Lahore

لاہور (جیوڈیسک) شدید دھند کے باعث موٹر وے کو لاہور سے شیخوپورہ تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔

موٹر وے ذرائع کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر وے کو لاہور سے شیخوپورہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔

موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے ،، رفتار کم اور گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔