انتہا پسند تنظیم کا عامر خان اور سیف علی خان پرایک اور وار

 Amir Khan, Saif Ali Khan

Amir Khan, Saif Ali Khan

ممبئی (جیوڈیسک) انتہا پسند تنظیم نے مسلمان اداکاروں پر ایک اور وار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عامر خان اور سیف علی خان ’’لو جہاد ‘‘نامی مشن پر کام کر رہے ہیں۔ تنظیم وشوا ہندو پریشد کا کہنا ہے کہ اسی مشن کے تحت سیف نے کرینہ کپور اور عامر خان نے کرن رائو سے شادی کی ہے۔

انتہاپسند تنظیم کا کہنا ہے کہ لو جہاد کے تحت ہندو لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر مسلمان بنایا جاتا ہے اور بھارتی کلچر تباہ کر دیا جاتا ہے ۔ بھارتی میڈیا پر بھی انتہاپسند تنظیم کے الزامات پر تنقید کی جارہی ہے اور اسے بدترین پروفائلنگ آف مسلمز قرار دیا جا رہا ہے۔