عاشورہ محرم تک بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے شاہ فیصل زون کے تحت کنٹرول روم قائم

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت عشرہ محرم الحرام کے دوران بلدیاتی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر سروسز کی فراہمی کو بروقت یقینی بنا نے کے لئے کے ڈی اے آفس کھو کھر کلب پر شاہ فیصل مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں بلدیہ کورنگی کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت عوامی سروسز کی فراہمی پر مامور دیگر محکموں کے افسران موجود ہوں جو علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ممکن بنائیں گے۔

شاہ فیصل زون کے تحت عزاداران حسین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت تعطیل کے باوجود ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خدمات کی انجام دہی کا سلسلہ جاری رہا اید منسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کوہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں علاقائی سطح پر در پیش عوامی مسائل کے حوالے سے شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے انہوں نے افسران وملازمین کو تاکیدکی ہے کہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت ،کوتاہی اور لاپراہی نہ برتی جائے۔

شاہ فیصل زون انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ اور اتوارکے ر وز جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات رکاوٹوں کے خاتمے ،صفائی وستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے حوالے سے کام انجام دیا گیا۔