محرم الحرام میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، سرگودھا سے دو دہشت گرد گرفتار

Terrorists Arrest

Terrorists Arrest

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا گیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ ہینڈ گرینیڈ، 37 بارودی گولے، 2 کلو بارودی مواد، اور 7 کلاشنکوفیں برآمد کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

دوسری طرف نوشکی میں مال اڈے پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں 8 مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں سے تفتیش شروع کر دی گئی۔