فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا بیٹی کی پیدائش، 45 ارب ڈالر عطیہ

Mark Mentioned Berg Daughter Birth

Mark Mentioned Berg Daughter Birth

لاس اینجلس (جیوڈیسک) دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جنھوں نے اپنی زندگی یا پیسہ دوسروں کے لئے وقف کر رکھی ہے اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے جنوں نے بیٹی کی پیدائش پر اپنی کمپنی کے 99 فیصد شیئرز بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر اس ننھی گڑیا کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں اور پریسلا، میکس کے اس دنیا میں آنے سے بہت خوش ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہماری بیٹی جس معاشرے میں پروان چڑھے وہ کچھ اس طرح کا ہو جس میں انسانیت کو برابری کی بنیاد پر فروغ ملے، بیماریوں کا علاج ممکن ہو۔

ہر شخص کو پڑھنے کا حق حاصل ہو، صاف ستھرا ماحول، لوگوں کا ایک دوسرے سے تعلق ہو، مضبوط معاشرے بنتے ہوں، غربت نہ ہو، عوام کو برابر حقوق حاصل ہوں اور اقوام کو ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔

ہم اپنے چھوٹے سے عمل سے اس دنیا کو بچوں کے لئے بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور اپنی کمپنی فیس بک کے 99 فیصد شیئرز جس کی مالیت اس وقت 45 ارب ڈالر (47 کھرب 50 ارب روپے پاکستانی) ہے آئندہ نسلوں کی بہتری پر خرچ کریں گے۔