فیس بک پر لوگوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) فیس بک پر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر کے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دو ہزارسولہ کا پہلا مقدمہ درج کر لیا، جس کے مطابق نعیم جولائی دو ہزار پندرہ سے عمیر نامی شخص کی فیملی کو بلیک میل کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف عمیر کی جانب سے شکایت پر کاروائی کی گئی نعیم فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بھی بناتا تھا، ایف آئی اے حکام نے سال دو ہزار سولہ کو سوشل میڈیا کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کا سال قرار دیا۔