فیس بُک پر ثانیہ مرزا کو ایک کروڑ سے زائد لائیكس

Sania Mirza

Sania Mirza

حیدر آباد (جیوڈیسک) ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی کامیابیوں میں ایک اور تاج اس وقت جڑ گیا جب ان کے فیس بُک کے صفحے پر لائیكس کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔ ثانیہ مرزا نے اس کامیابی کا جشن منایا اور ٹینس ریکیٹ تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ایک کروڑا سمائیلس۔

انہوں نے فیملی آف 10 ملينس کے لئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ ثانیہ سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں اور ٹویٹر پر ان کے 32 لاکھ 60 ہزار فالوورز ہیں۔