فیس بک پر ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی چوری کرنے کا الزام

Facebook and Mark Zuckerberg

Facebook and Mark Zuckerberg

فیس بک پر ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی چوری کرنے کا معاملہ عدالت میں جا پہنچا جہاں کمپنی کے بانی مارک زکر برگ کو کٹہرے میں کھڑے ہو کر گواہی دینا پڑی کہ ایسا نہیں ہوا۔

ایک حریف کمپنی زینی میکس نے فیس بک پر الزام عائد کیا تھا کہ فیس بک کی ذیلی کمپنی اوکیولس نے اس کی ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی چرائی ہے۔

زینی میکس وڈیوگیمز بنانے والی ایک کمپنی ہے جس نے یہ دعویٰ اوکیولس کے خلاف دائر کیا تھا، اوکیولس کو بعد میں فیس بک نے دو ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔

زینی میکس کا الزام ہے کہ اوکیولس نے ورچوئل ریالٹی سسٹم ڈویلپ کرنے کے لیے زینی میکس کے دانش وارانہ حقوق استعمال کیے۔

زکر برگ نے جرح کے جواب میں کہا کہ جب فیس بک نے اوکیولس کو خریدا تھا تب تک اوکیولس نے ورچوئل ریالٹی ٹیکنالوجی پوری طرح بنائی بھی نہیں تھی۔