فہیم شاہ اپنے عید پلے میں نئے اداکار عثمان راج کو متعارف کرا رہے ہیں

Usman Raj

Usman Raj

اٹلی (شیخ بابر سے) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سنٹر کے پروڈیسر اور ڈاریکٹر فہیم شاہ اپنے عید پلے میں نئے اداکار عثمان راج کو متعارف کرا رہے ہیں۔

عثمان راج گزشتہ 2 برس سے اجوکا تھیٹر کے ساتھ ساتھ ریڈیو پاکستان میں بھی ہوسٹنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Faheem Shah

Faheem Shah

عثمان راج ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قرآن بھی ہیں، عید کے خصوصی پلے عید کمال میں بہت اچھا رول ادا کر رہے ہیں۔

اس پلے میں صوفیا مرزا، قوی خان، ذولقرنین حیدر، افتخار ٹھاکر، امنہ ملک، ارشد نیازی کے ساتھ طاہر ٹھاکر بھی خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔