ناکام بغاوت کا مقصد وطن عزیز کو قابض قوتوں کے ہاتھوں یرغمال بنانا تھا: ترک صدر

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فتح اللہ گولن تنظیم کی تمام امیدوں پر حکومت نے پانی پھیر دیا ہے۔

صدر نے کہا کہ گولن تنظیم اور اس کے حامی اس وقت اپنی اوقات بھلاتےہوئے ذہنی مفلوج بن چکے ہیں۔

صدر ایردوان نے یہ بات ایوان صدر میں منعقدہ ترک سائنس اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریب ایوارڈ سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گولن تنظیم میں شامل ماہرین تعلیم،پروفیسر،منصف،تاجران اور حفاظتی اہلکار بہترین اداروں سے فارغ التحصیل ضرور ہو سکتے ہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ ان تمام افراد کو ذہنی طور پر اس تنظیم نے ماوف کرتےہوئے جہالت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے جنہیں واپس اجالوں میں لانا مشکل ہے ۔

صدر ایردوان نے 15 جولائی کے واقعات کے دوران قومی اسمبلی پر بمباری کو عہد خلافت عثمانیہ میں “مجلس مبعوثان” یعنی ایوان زیریں کو بند کرنے سے تشبیہ دی اور کہا کہ ان دونوں اداروں پر ہونے والے ان حملوں کا مقصد وطن عزیز کو قابض قوتوں کے ہاتھوں یرغمال بنانا تھا۔