چور دروازے دیکھنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا: حاجی قیصر امین بٹ

Democracy

Democracy

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما حاجی قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن جمہوریت پر یقین رکھتی ہے چور دروازے دیکھنے والوں کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملنے والا اور مایوسی ان کا مقدر ہے، دھرنے کی سیاست اور عوام کو بیوقوف بنانے کا وقت ختم ہو چکا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کو عوام نے بھاری مینڈیٹ دیا ہے اور وہ ملکی خدمت ہر صورت جاری رکھے گی۔ پاکستان کے متعلق زبان درازی کرنیوالوں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی اور نہ ایسے ملک دشمن کسی معافی کے حقدار ہیں اب وقت آگیا ہے ملک دشمنوں کو وطن عزیز پاکستان سے دورنکال پھینکا جائے تاکہ وطن عزیز حقیقی امن و محبت کا گہوارہ بن سکے۔

ایسے نام نہاد اور منافق لوگوں نے پاکستان کے امیج کو ہمیشہ متاثر کرنے کی گھنائونی سازشیں کی ہیںجو ہمیشہ ناکام ہوتی رہیں اور اب پوری قوم ان کے ناپاک عزائم کے خلاف متحد و متفق ہوچکی ہے اور ان سے مستقل چھٹکارے کی خواہاں ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور عوام کے عظیم قائد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملک وقوم کی عملی خدمت میں تاریخی کردار اداکررہے ہیں ، عوام نے ملکی ترقی اور سربلندی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کو مکمل اختیار دے دیا ہے۔
میڈیا سیکرٹری
حاجی قیصر امین بٹ
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور