فیصل آباد کی خبریں 24/9/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: چیئرمین ٹیکسٹائل ملز چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری راشد محمود المعروف سدھے میاں نے کہا ہے کہ وطن عزیز کا امن سلامتی اور تشخص ہمارے اتحاد سے پیوستہ ہے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیںنے کہاہے کہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے پاکستانی حکمرانوںکے بھارت کے سامنے بزدلی اورکمزوری کے اظہارنے ورکنگ بائونڈری پرمقیم پاکستانیوںکی زندگی اجیرن بناد ی ہے ۔بھارت طاقت کی زبان سمجھتاہے اس لئے اس کواسی اندازمیںجواب دیناہوگا۔انہوںنے سیالکوٹ کے سرحدی علاقوںمیںبھارتی فورسزکی حالیہ دہشت گردی کے باعث10سے زائد شہیداوردرجنوں زخمی ہونے والے پاکستانیوںکے لواحقین سے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کویادرکھناچاہیے کہ اس کاسامناایٹمی پاکستان کے ساتھ ہے اگرپاکستان کی امن کے قیام کی خواہش کوکمزوری سمجھ کربھارت نے کسی مہم جوئی یاجنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس کاخمیازہ بھارت کوبھگتناپڑے گا۔پاکستانی قوم جذبہ جہاداورشوق شہادت سے سرشارہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوںکی جدوجہدآزادی میںتیزی آنے سے بھارت بوکھلائٹ کاشکارہوگیاہے اورپاکستانی بارڈروںپرباربارجارحیت کا ارتکاب کرہاہے جس سے کئی معصوم شہری شہیدہوچکے ہیںلہذاہمیںبھارت کی اس شرمناک حرکت پرخاموشی اختیارنہیںکرنی چاہے بلکہ بھرپور طریقے سے یہ معاملہ عالمی سطح پراٹھایااوربھارتی اشتعال انگیزی کوبے نقاب کیاجائے۔

فیصل آباد ( )انجمن تاجران شیر گروپ چیئرمین این اے85امیدوار قومی اسمبلی پی پی72امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری امتیاز ربانی بلو نے کہا ہے کہ محرم الحرام سید الشہدا ء حضرت امام حسین اوران کے جان نثاروں کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے ۔ کوئی بھی مسلمان اس عظیم قربانی سے انکار نہیں کرسکتا ۔ محرم الحرام میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ شہدا کربلا کا سوگ منا تے ہیں لیکن ہرایک کا طریقہ الگ ہے۔ انہوںنے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے منبر او رمحراب کو اتحاد بین المسلمین اور امن وامان کے قیام کیلئے استعمال کریں او رانتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہمیشہ باطل قوتوں کے آگے کلمہ حق کہیں اور آپس میں اتحاد و یگانگت کی فضا پیدا کریں ‘انہوں نے کہاہے کہ عاشورہ محرم میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ضروری ہیں ‘ امن برقرار رکھنے کیلئے ضلع فیصل آباد کے شہری ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہیں ‘ انتظامیہ اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سیکورٹی کے بہترین اقدام کرے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم امہ کوہمیشہ انتشاری کیفیت سے نقصان پہنچا لہٰذا اس ماہ مقدس کے فلسفہ ٔ روح کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی کدورتوں اور فرقہ ورانہ باتوں سے اجتناب کیا جائے ‘انہوںنے کہا کہ لوگوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں تاکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں’انہوں نے کہا کہ علماء کرام تمام مسلکوں میں محبت و امن کی فضاء قائم کرنے میںاپنا بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں اور کر رہے ہیں۔

فیصل آباد ( )مجلس وحدت المسلمین صوبائی تعلیم ڈپٹی جنرل سیکرٹر امن کمیٹی ممبر فیصل آباد ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ حسینی جذبہ ہی طاغوت اور سامراجی طاقتوں کی موت ہے ۔دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہمیں حسینی جذبہ اپنا ہونگا ۔ انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہمیشہ باطل قوتوں کے آگے کلمہ حق کہیں اور آپس میں اتحاد و یگانگت کی فضا پیدا کریں ‘انہوں نے کہاہے کہ عاشورہ محرم میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ضروری ہیں ‘ امن برقرار رکھنے کیلئے تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے ‘ انتظامیہ اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سیکورٹی کے بہترین اقدام کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ مسلم امہ کوہمیشہ انتشاری کیفیت سے نقصان پہنچا لہٰذا اس ماہ مقدس کے فلسفہ ٔ روح کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہبی کدورتوں اور فرقہ ورانہ باتوں سے اجتناب کیا جائے ‘انہوںنے کہا کہ لوگوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں تاکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں’انہوں نے کہا کہ علماء کرام تمام مسلکوں میں محبت و امن کی فضاء قائم کرنے میںاپنا بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں اور کر رہے ہیں۔

فیصل آباد ( )انجمن تاجران آڑھتیاں غلہ منڈی صدر حاجی آصف اسلم اور سیکرٹری جنرل غلہ منڈی پاکستان مسلم لیگ ن چیئرمین سی سی10رانا محمد ایوب اسلم منج نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی میدان میں میاں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتا’ مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کو بار بار شکست دے کر ثابت کر دیا ہے کہ عوام نواز شریف کو ہی اپنا مسیحا مانتے ہیں’ بیگم کلثوم نواز کی ریکارڈ کامیابی مخالفین کے منہ پر زور دار تمانچہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں بھی شیرہی دھاڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اب مخالفین کا سیاسی مستقبل بند گلی میں داخل ہو چکا ہے ،2018ء کے جنرل الیکشن میں بھی ن لیگ ہی جیتے گی،اور پاکستان کی ترقی کی مخالف اور عوام کے دشمنوں کی اب پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بیگم کلثوم نواز کو کامیاب کر کے مسلم لیگ(ن) کے خلاف جاری پروپیگنڈہ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ قوم مسلم لیگ کے ساتھ ہے اور آج بھی مسلم لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کے باشعور عوام اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش دہشت گردی اور دیگر مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ، سابق وزیراعظم محمد نوا ز شریف نے ملک کو تعمیر و ترقی کی جس راہ پر گامزن کیا ہے اس کی منزل ایک خوشحال اور ترقیافتہ پاکستان ہے

فیصل آباد ( )پاکستان تحریک انصاف این اے75 امیدوار قومی اسمبلی سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ چوہدری نصیر احمد ہندل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مل میں احتساب کی راہ ہموار ہو چکی ہے جب تک شریف برادران کا احتساب نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ملک سے طاقتور کا احتساب نہیں کیا جاتا تب تک کسی بھی قسم کی بہتری کی امیدنہیں کی جا سکتی تین عشروں سے زائد عرصہ سے حکومت کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز رہنے والوں کا اگر آئین و قانون کے بارے میں یہ رویہ ہوگا تو ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی عملداری کا خواب کس طرح شرمندہ تعبیر ہوسکتاہے ؟۔ انہوں نے کہاکہ متکبرانہ رویے نے حکمرانوں کو پہلے کوئی فائدہ دیا نہ اب دے گا ۔ جمہوریت محض بیلٹ بکس کا نام نہیں بلکہ جمہوری رویوں کے فروغ اور آئین و قانون کو اپنی ذات سے بالاتر سمجھنے کا نام ہے ۔ عدالتوں میں پیش نہ ہونا قانون کا مذاق ہے اور یہ مذاق وہ لوگ اڑا رہے ہیں جو ملک میں آئین و قانون کی حفاظت کے دعویدار ہیں ۔رانا بابر خاں نے کہا کہ حکمران خاندان اور وزیر خزانہ احتساب عدالتوں میں پیش نہ ہوکر جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں ۔ اگر حکمرانوں کا آئین و قانون کے حوالے سے یہ رویہ ہے تو پھر عام آدمی قانون کا احترام کیسے کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے اپنی ساکھ بر ی طرح متاثر کی ہے مچھروں کو پکڑنا اور مگر مچھوں کو چھوڑ دینا نیب کے لیے معمولی بات ہے اور یہی مگر مچھ قومی خزانے کو لوٹ کر عیش کر رہے ہیں جبکہ عام آدمی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم کسمپریسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔