فیصل آباد کی خبریں 8/6/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل نے کہا ہے کہ سیاست کو گھروں کی دہلیز کے باہر رکھا گیا تو یہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوگا تاہم اگر سیاست گھروں کے دہلیز پار کر گئی تو پھر کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں رہے گی’ سب کو معلوم ہے کہ عمران خان کے بچے گولڈ اسمتھ کے گھر کس ماحول میں رہ رہے ہیں مگر ن لیگ نے آج تک اس بارے میں کوئی بات نہیں کی کیونکہ معاملہ اخلاقیات سے تجاوز کرجاتاہے ‘پی ٹی آئی والو ں نے ہمارے قائد کے بیٹے کی ہتک آمیز تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے’ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ گواہ ہے کہ مذکورہ تصویر پی ٹی آئی کے کارکن علی محمد زیدی کے اکائونٹ سے ٹوئٹ کی گئی جو کہ تیزی کیساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ‘اس ہتک آمیز تصویر کے جواب میں اگر ن لیگی کارکن انتقاماً عمران خان کی سیتا وائٹ یا کسی اور گوری کیساتھ نازیبا تصاویر جو کہ برطانوی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں تو ایک نیا جھگڑا شروع ہو جائے گا جو ہم نہیں چاہتے ‘انہوں نے تحریک انصاف کے میڈیا سیل کو مشورہ دیا کہ اوقات میں رہ کر جو کام کیا جائے گا وہ سب کے مفاد میں ہوگا لہذا پی ٹی آئی والے خیبر پختونخوا پر توجہ دیںایسا نہ ہو کہ آئندہ انتخابات میں وہ اس قابل بھی نہ رہیں اور پیپلز پارٹی کی طرح تانگے کی سواریوں والی جماعت بن جائیں ‘موقع ہے ابھی سنبھل جائیں ورنہ دیر ہو جائیگی۔

فیصل آباد: اقلیتی کونسلر سی سی106 کامران شرف نے کہا ہے کہ و ز یر اعظم میاں محمد نوازشر یف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے ذریعے پاکستا ن کو د نیا کی بڑی معیشتوں کی صف میں لا نے کی عملی کو شش کی ہے محب وطن سیاسی قوتیں معیشت کی بہتر ی کیلئے حکومتی کو ششوں میں معاو نت کریں محض دھر نے اور احتجاج کسی صو رت بھی ملک وقو م کیلئے سود مند نہیں ہیں سیاسی قوتیں ملک وقوم کے مفادات کو مد نظر رکھ کر اقدا ما ت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت پاکستا نی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے نہا یت جرات مندانہ اقدا ما ت اٹھا ر ہی ہے تمام سیاسی جماعتیں وسیع ترقومی مفاد میں ملک کی معاشی بہتری کیلئے میثاق معیشت پر دستخط کر ے کیونکہ مو جو د ہ حکو مت کی معیشت کی بہتری کیلئے جرات مندانہ اقدا ما ت سے عالمی مالیاتی ادارے بھی خوش ہیں۔

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے معاملے میں حکومت کو ملوث کرنے کا معاملہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ قابل مذمت ہے ‘یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ حکومت خود فرزند پاکستان کی ہتک آمیز تصویر شائع کروا کر اپنے ہاتھوں اپنی بے عزتی کروائے انہوں نے کہا کہ تصویر پی ٹی آئی کے ایک رکن کے اکائونٹ سے شیئر ہوئی جو تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی ‘سوشل میڈیا پر کسی بھی جگہ یہ تصویر کسی ن لیگی کے اکائونٹ سے شیئر نہیں ہوئی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کو بدنام کرنے کی سازش وفاقی دارلحکومت ہی کے ایک پر فضاء مقام پر بنائی گئی تھی جس پر عمل درآمد بھی وہیں سے کیا گیا مگر نام ن لیگ پر لگایا جارہا ہے جو کہ سفید جھوٹ ہے انہوں نے کہا کہ حسین نواز ایک دو مرتبہ نہیں بلکہ چار بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے پہلی تین پیشیوں کی تصاویر منظر عام پر نہ آسکیں مگر چوتھی پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرکے بلا وجہ انارکی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ن لیگی کارکنوں میں اپنے قائد کے بیٹے کی ہتک آمیز تصویر کی وجہ سے شدید اشتعال پایا جاتا ہے تاہم قائدین کی ہدایت پر ہم صبر و تحمل سے کام لے رہے ہیں ‘عمران خان کے ایماء پر پنڈی وال جو حرکتیں کررہا ہے اگر ہم اس کا جواب دینے پر آگئے تو پھر ان کے پلے ”ککھ” نہیں بچے گا

فیصل آباد () مسلم لیگ ن کے رہنما انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل نے کہا ہے کہ سیاست کو گھروں کی دہلیز کے باہر رکھا گیا تو یہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوگا تاہم اگر سیاست گھروں کے دہلیز پار کر گئی تو پھر کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں رہے گی’ سب کو معلوم ہے کہ عمران خان کے بچے گولڈ اسمتھ کے گھر کس ماحول میں رہ رہے ہیں مگر ان لیگ نے آج تک اس بارے میں کوئی بات نہیں کی کیونکہ معاملے اخلاقیات سے تجاوز کرجاتاہے ‘پی ٹی آئی والو ں نے ہمارے قائد کے بیٹے کی ہتک آمیز تصویر سوشل میڈیا پر وائر کرکے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے’ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ گواہ ہے کہ مذکورہ تصویر پی ٹی آوی کے کارکن علی محمد زیدی کے اکائونٹ سے ٹوئٹ کی گئی جو کہ تیزی کیساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ‘اس ہتک آمیز تصویر کے جواب میں اگر ن لیگی کارکن انتقاما عمران خان کی سیتا وائٹ ییا کسی اور گوری کیساتھ نازیبا تصاویر جو کہ برطانوی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں تو ایک نیا جھگڑا شروع ہو جائے گا جو ہم نہیں چاہتے ‘انہوں نے تحریک انصاف کے میڈیا سیل کو مشورہ دیا کہ اوقات میں رہ کر جو کام کیا جائے گا وہ سب کے مفاد میں ہوگا لہذا پی ٹی آئی والے خیبر پختونخوا پر توجہ دیںایسا نہ ہو کہ آئندہ انتخابات میں وہ اس قابل بھی نہ رہیں اور پیپلز پارٹی کی طرح تانگے کی سواریوں والی جماعت بن جائیں ‘موقع ہے ابھی سنبھل جائیں ورنہ دیر ہو جائیگی

فیصل آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 67کے رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ ثاقب وڑائچ نے کہا ہے کہ جب تک بے لاگ اور بلا امتیاز احتساب نہیں ہو گا۔ اس وقت تک یکطرفہ احتساب پر انگلیاں اٹھتی رہیں گی۔ موجودہ دور میں صرف ایک اس خاندان کا احتساب کیا جا رہا ہے جو کہ گزشتہ 30 برس سے خود کو روزانہ احتساب کیلئے پیش کرتا رہا۔ پہلے بھٹو نے اس خاندان کی فیکٹریاں چھینیں پھر مشرف جیسے ڈکٹیٹر نے ان کے کاروبار پر قدغن لگائی مگر یہ خاندان اپنے حال میں مست ہو کر عوام کی خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں اور دیگر غیر مسلموں سے فنڈز لیکر اپنی سیاسی پارٹی چلانے والے کیخلاف ثبوتوں کے انبار لگا دیئے گئے ہیں مگر اس کا احتساب نہیں کیا جا رہا۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ صرف اس کا احتساب کیا جا رہا جو کہ صاحب اقتدار ہے۔ عمران خان جو کہ ملکی اداروں پر الزامات لگا کر ان اداروں کے سربراہان کی پگڑیاں اچھال رہا ہے اُسے پوچھنے والا کوئی نہیں اور وہ خاندان جس نے ہمیشہ آئینی اداروں کا احترام کیا اُسے جے آئی ٹی میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ بدزبان اور بداخلاق سیاستدان روزانہ اپنی گندی زبان سے اس خاندان کی بہو’ بیٹیوں کا نام لیکر ان پر انگلیاں اٹھاتے ہیں مگر اس معاملے پر بھی ذمہ داران نے چپ سادھ رکھی ہے اگر معاملات جوں کے توں رہے تو پھر ہماری سیاست سے اخلاقیات کا جنازہ نکل جائیگا لہٰذا قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ورنہ ہمارا معاشرہ بھی جنگل کا قانون کہلوانے لگے گا۔

فیصل آباد () انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ چیئرمین ظفر اقبال سندھو’ سینئر نائب صدر طارق قادری ودیگر عہدیداران رانا خالد محمود’ شیخ زاہد سعید’ مرزا دائود ابراہیم’ حاجی شکیل’ رانا عبدالحمید’ خالد محمود قاسمی’ میاں عابد’ شکیل عابد بھٹی’ چوہدری غلام سرور’ ابوبکر جواد اور عرفان منج نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر افواج پاکستان نے بھارتی افواج کو اس کی ہی زبان میں منہ توڑ جواب دیکر پوری قوم کے دلوں میں ”ٹھنڈ” ڈال دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا پر جس طرح ہندوئوں کو اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھاتے دکھایا گیا وہ نظارہ بھی دیکھنے کے قابل تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ہماری طرف روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ شہری گر رہے تھے۔ پاک فوج نے ہاٹ لائن پر متعدد مرتبہ بزدل دشمن کو اس کے ارادوں سے باز رکھنے کی بھرپور کوشش کی مگر جب وہ باز نہ آیا تو پھر اُسے مجبوراً جواب دینا پڑا۔ یہ وہ جواب تھا جس نے بھارت بھر میں صف ماتم بچھا دی۔ اگر بھارت اپنی غنڈہ گردی سے باز رہے اور خطے کا بڑا بدمعاش بننے کی کوشش نہ کرے تو اُسے ایسے دن نہ دیکھنے پڑیں۔ ہم پاک فوج کی اس دلیرانہ کارروائی پر اُسے ہدیہ تبرک پیش کرتے ہوئے واضح کرتے ہیں کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو اس کے دانت کھٹے کرنے کے لیے تاجر برادری سمیت پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی اور دشمن کو بتا دے دی گئی کہ ہم غیرت مند اور بہادر قوم ہیں۔