فیصل آباد: کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ ، بچہ جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں کرکٹ کھیلنا بھی جرم ٹھہرا ، کھلے گراونڈ میں کرکٹ کھیلنے پر ہمسائے کی فائرنگ سے گیارہ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

گزشتہ روز تھانہ ڈی ٹائپ کے علاقے کلر کالونی میں کرکٹ کھیلنے سے منع نہ ہونا زندگی گنوانے کے مترادف ٹھہرا ۔ گھر کے سامنے کھلے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بچوں کو روکا گیا تو بچوں کے منع نہ ہونے پر ہمسایوں نے فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر 11 سالہ حمزہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ، بچے کے والد کا کہنا ہے اسے انصاف دیا جائے ۔

واقعہ کے بعد بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے آلائیڈ ہسپتال منتقل کی گئی جہاں 12 گھنٹے تک لواحقین کو پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کا انتظار کرنا پڑا ۔ جبکہ دوسری جانب تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں 11 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ بچے کے چچا کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ بچے کی ہلاکت پر لوگوں کی بڑی تعداد انکے گھر تعزیت کیلئے موجود تھی ۔