فیصل آباد کی خبریں 17/9/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : آج کا ضمنی الیکشن پوری قوم کیلئے امتحان کی ماند ہے پیپلز پارٹی آج وہ رزلٹ دیگی جو سب کو حیران کرکے رکھ دے گی اور فیصل میر بھاری اکثریت سے رُکن قومی اسمبلی منتخب ہوں گے جس کے بعد یہ علاقہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پیپلز پارٹی کا گڑھ تسلیم کیا جائے گا حکومتی مشینری بھی (ن)لیگی اُمیدوار کو کامیاب کروانے میں کوئی کردار ادانہیں کرسکے گی اور ہم حلقہ بھر میں کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر وپی پی 67سے متوقع ایم پی اے چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے اپنے ڈیرے پر آئے معززین سے ملاقات کے دوران کیا اُنہوںنے کہاکہ این اے 120کا ضمنی الیکشن اصل میں بلاول بھٹو کو وزیراعظم پاکستان بنانے میں معاون ثابت ہوگا اوروہ لوگ جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہوچکی ہے آج ان کی آنکھیں کھل جائیں گی اُنہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پاکستان کی بات کی اور عوام کے حقوق کیلئے انتھک جدو جہد کی تاہم (ن)لیگ نے جب بھی اقتدار ملا پیپلز پارٹی کی جدو جہد اور محنت پر پانی پھیرا مگر ہم مایوس نہیں 2018ء کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار حاصل کرکے عوام کو وہ تمام خوشیاں لوٹائیں گے جو ان سے (ن)لیگ کے نا اہل حکمران نے چھین لی ہیں لوگوں کے برے دن اب پھرنے والے ہیں یہ لوگ پھر خوشحالی دیکھیں گے صرف چند ماہ کا انتظار ہے اس کے بعد ہر گھر میں بھٹو کے نعرے لگیں گے۔

فیصل آباد( ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میونسپل کارپوریشن میںاپوزیشن لیڈر شیراز کاہلوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے نظر ثانی کی اپیلیں مسترد ہونا حیران کن نہیں کیونکہ ہمیں نتائج کا پہلے ہی علم تھا تاہم خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹانا میاں نوازشریف کاحق ہے اور یہ حق دنیا کی کوئی عدالت یا طاقت ان سے چھین نہیں سکتی ، انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کریں گے، مگر یہ بات بھی ذہن میں رکھنی ہوگی کہ دنیا کا کوئی بھی قانون یا آئین کسی بھی شخص کو فیئرٹرائل کے حق سے محروم نہیں کرسکتا تاہم پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کردی گئی کہ جس شخص کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے کی پاداش میں نااہل قرار دیاگیا ہو اسے اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا اورعدالتی احکامات کے تحت ان کیخلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے پر مجبور کیا گیا ، ان سب کے علاوہ ایک مانیٹر جج بھی لگا دیا گیااور جج بھی وہ جو میرے قائد کے خلاف فیصلہ دے چکا ہے، اب ایسے جج کی موجودگی میں میرے قائد کو انصاف ملنے کی توقع رکھنا کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، نہ جانے چیف جسٹس آف پاکستان اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں ، وہ فل کورٹ تشکیل کیوں نہیں دیتے تاکہ وہ شخص جو تین مرتبہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہو اسے انصاف مل سکے، آج حلقہ این اے 120 کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے بتا دیں گے کہ فیصلہ کیساتھ کیونکہ ہماری نظر میں سب سے بڑی عدالت عوام کی ہوتی ہے اور عوامی عدالت کا فیصلہ ہم من و عن تسلیم کریں گے ۔

فیصل آباد( ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما رانا جاوید اشرف نے کہا ہے کہ این اے 120 لاہور میں آج ہونے والا ضمنی الیکشن ایک خاتون اور ریا ستی مشینری کے درمیان ہونے جا رہا ہے ، عدالت سے نااہل قرار پانے والے وزیر اعظم کی صاجنرادی نے حلقے میں اس طرح سرکاری نوکر یاں بانٹی ہیں جسے کوئی سڑک پر کھڑے ہو کر ریوڑیاں بھانٹتاہے ، محترمہ کے صرف ایک اشارے پر وہ ترقیاتی کا م بھی ہو رہے ہیں جن کی جانب اس حلقہ کے سابق ایم این اے اور تاحیا ت نااہل نواز شریف کی کبھی توجہ بھی نہیں گئی تھی اس کے برعکس تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد جو صرف ایک پورٹیکل رکرہیں اور ان پر کسی قسم کا بھی کوئی الزام نہیں وہ گھر گھر جا کر ووٹ مانگ رہی ہیں ، اگر وہ کامیا ب ہو گئیں تو یہ صرف کلثوم نواز کی ہار نہیں ہو گی بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہار ہو گی جسے بے شرم ہا ر کہا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ وفاقی و صوبائی وزراء ، لاہور ، قصور ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، سرگودھا ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کلثوم نواز کی انتخا بی مہم چلا رہے ہیں مگر ان کی باری الیکشن کمیشن کی آنکھیں بند ہیں اور اگر عمران خان جن کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ آج ہے نہ آج سے قبل ہی تھا اگر وہ ریلی نکالیں یا جلسہ کریں تو الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلا ق یاد آجاتا ہے ، اصولی طو ر پر اس حلقہ میں الیکشن کمیشن بھی ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف الیکشن لڑرہا ہے ، ان سب کے باوجود آج رزلٹ حیرت انگیز ہو گا اور تحریک انصاف کی ہار یا جیت انتہائی عزت والی ہو گی تاہم لو گ یہ ضرور یا درکھیں گے کہ دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو تو نتائج کچھ ہوتے ہیں اور اگر ایک امیدوار اور ریاست کے درمیان مقابلہ ہو تو نتائج کچھ اور ہو تے ہیں ۔

فیصل آباد ( ) مسلم لیگ (ن) کے راہنما امیدوار پی پی 67 حافظ ثاقب وڑائچ نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں آج الیکشن نہیں بلکہ ریفرنڈم ہو رہا ہے ، نماز عشاء تک اس ریفر نڈم کے نتائج عوام کے سامنے آجائیں گے ، امید ہے یہ نتائج میاں نواز شریف کی نا اہل کے خلاف ہی آئیں گے اور یہ بھی امید ہے کہ مخالفین شوروغو غا کریں گے ، اسے دھاندلی قرار دینگے مگر یہ وہ حقیقت ہو گی جسے درخواستیں بھی پاناما لیکس کیس کی طرح جلد بازی میں سنی گئیں اور یوں محسو س ہو تا ہے کہ پاکستان بھر میں اب صرف ایک ہی خاندان رہ گیا ہے جس کا احتساب ہو گا اور رہ بھی کھلے عام ہو گا اور وہ خاندان ہو گا شریف خاندان ان کے علا وہ ملک بھر میں لینے والے تمام خاندان پیدا ئشی پاک صاف قرار پائیں گے ، 9 کروڑ میں بنی گالہ اراضی خریدنے والے 60 لاکھ کی رجسٹری کروائیں تو صادق اور امین کہلائیں گے جبکہ بیٹے کی کمیٹی سے تنخواہ نہ لینے والے نا اہل ، واہ کیسا انصاف ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ لو گ جو سینما گھروں کی ٹکٹیں بلیک کر تے تھے وہ آج کے نواب کہلوار ہے ہیںمگر ان سے کوئی نہیں پوچھتا کہ تم کیسے امیر بنے ؟ اور وہ لو گ جو قیام پاکستان سے بھی پہلے کے نواب ہیں ان کا احتساب کر کے انکی تدلیل کی جا رہی ہے تاہم آج کا ضمنی الیکشن سب کچھ واضح کر دیگا ، اگر شیر دھاڑا تو پھر یہ حقیقت سب کو تسلیم کر نا ہو گی کہ نواز شریف نا اہل نہیں بلکہ ملک و قوم کا حقیقی خیر خواہ ہے۔