فیصل آباد میں کھیتوں سے نوجوان لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے علاقے اعوان والا میں کھیتوں سے نوجوان لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مرنےو الی اٹھارہ سالہ لڑکی کی آج شادی ہونے والی تھی۔

لڑکی اور لڑکے کے سروں میں گولیاں لگنے اور لاشوں کے قریب سے پستول ملنے سے معاملہ الجھ گیا ، قتل ہے یا خودکشی؟ حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔

تھانہ صدر کی پولیس نوجوان جوڑے کو قتل کئے جانے کی اطلاع پر اعوان والا کے علاقے میں پہنچی تھی، جہاں اٹھارہ سالہ نجمہ جس کی آج شادی ہونا تھی اور پچیس سالہ عامر شہزاد کی لاشیں کھیتوں سے ملیں جن کے سروں میںگولیاں لگی تھیں اور پستول بھی لاشوں کے پاس ہی موجود تھا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی ؟ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بجھوا دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ،تاہم حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔