فیصل آباد میں گیس کی بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج

Gas Clothing Against Citizens Protest

Gas Clothing Against Citizens Protest

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں گیس کی بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے ، خواتین ڈنڈے اٹھائے سڑکوں پر آگئیں توچھٹی کے روز بچوں نے بھی ناشتہ نہ ملنے پر گیس دو گیس کے نعرے لگائے۔

سردی بڑھنے کے ساتھ ہی گیس کا مسئلہ بھی شدت اختیار کر گیا ۔ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس کی بندش اور اسکے خلاف احتجاج معمول بن گیا ہے۔ اتوار کے روز بھی گیس نہ ملنے کے خلاف علامہ اقبال کالونی کے رہائشیوں نے سمندری روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔

خواتین ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائےگاڑیوں کو روکتی رہیں اور بچے ناشتہ نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے گیس دو گیس دو کے نعرے لگاتے رہے۔ ڈیڑھ گھنٹہ تک ٹریفک بند رہی تو پولیس نے احتجاج ختم کروانے کیلئے علاقہ کی ایک ہی شخصیت کو وکیل کر کے مظاہرین کو ایک گھنٹہ میں گیس بحال ہونے کے کا پورا نہ ہونے والا وعدہ کر کے احتجاج ختم کروا دیا۔