فیصل آباد: لڑکی سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو گرفتار

Police

Police

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں لڑکی سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

سرکٹ ہاؤس کے قریب لڑکی سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔ لڑکی نے موبائل فون چھینے جانے پر شور مچایا جس پر ڈاکو پکڑا گیا۔

شہریوں نے پہلے تو ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کو بلایا گیا۔

موقع پر ہی ڈاکو سے موبائل فون بر آمد کر لیا گیا۔ بعد ازاں پولیس ڈاکو کو پکڑ کر تھانے لے گئی۔