گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد فیصل آباد میں ڈینگی آگاہی سیمینار اور ڈینگی واک

فیصل آباد : گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد فیصل آباد میں ڈینگی آگاہی سیمینار منعقدہوا جس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم نے کی۔ مہمانِ خصوصی شیخ اعجاز احمد ایم پی اے و چیرمین ایف ڈی اے تھے۔

پروفیسر علی کمال ، ڈاکٹر جاوید اقبال صدیقی،اور ڈاکٹر محمد افضل قمر نے لیکچرز دئیے۔پرنسپل ڈاکٹراعجاز فاروق اکرم نے کالج کے ماحول اور ارد گرد کی سڑکوں پر آلودگی پھیلانے والوں کامسئلہ پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی شیخ اعجاز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لئے دن رات ایک کئے ہو ئے ہے۔

خادم اعلیٰ پنجاب نے اپنی لگن سے اس بیماری کے خطرے کو ایک سال کے اندر اندر ختم کر دیا ہے۔انہوں نے کالج کی کارکردگی کی تعریف کی۔کالج میں انسدادِ ڈینگی ریلی بھی نکالی گئی۔جس کی قیادت شیخ اعجاز احمد ایم پی اے ، پرنسپل ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم نے کی۔اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Dengue Walk

Dengue Walk