بنکاری لین دین پر 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی آخری تاریخ میں 30 جون 2016 ء تک تو سیع کی جائے: اظہار انجمن

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد: بنکاری لین دین پر 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی آخری تاریخ میں 30 جون 2016 ء تک تو سیع کی جائے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ان خیا لا ت کا اظہار انجمن تاجران منٹگمر ی با زار کے صدر حافظ طاہر جمیل نے کیا انہوں نے کہا کہ رضا کا رانہ ادائیگی سکیم کو لا نے میں آٹھ ما ہ لگے ہیں اس کو کا میا ب بنا نے کیلئے 8 ہفتے بھی نہیں دیئے گئے اگر حکومت نے تا جروں کی مشاورت کے بغیر مارچ سے 0.6 فیصد ودہولڈ نگ ٹیکس لگا نے کا فیصلہ کیا تو تا جربرادری مجبور ابنکوں سے لین دین بند کر یگی۔

انہوں نے کہا کہ رضا کا رانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے بار ے میں ابھی تک ملک بھر کے تا جروں کو مکمل آگا ہی نہیں دی جا سکی حکومت کا چاہئے کہ وہ اس سکیم کی مدت میں 30 جو ن 2016 ء تک توسیع کرے انہوں نے کہا کہ ہم ایک فر سود ہ ٹیکس کلچر کیخلاف جد و جہد کر رہے ہیں تا جر برادری کو جو ٹیکس سکیم ملی اتنی آسان سکیم نہیں ہے یہ تا جر وں کیلئے مستقبل میں بڑا پھند ہ ثابت ہو گی حکومت کسی بھی قسم کا ٹیکس لگانے سے قبل تا جروں سے مشاورت کرے ۔