فیصل آباد میں غیرت کے نام پر 3 خواتین قتل

Woman Body

Woman Body

فیصل آباد (جیوڈیسک) کھرڑیانوالہ میں 2 بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی بیویوں اور بیٹی کو قتل کردیا۔ فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ کی چک 92 میں 2 سگے بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی بیویوں اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ڈی ایس پی مظہر احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہو گئے تاہم ان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔