فیصل آباد کی خبریں 20/06/2016

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ پاکستان میںاس وقت کوئی حکومت ہے نا حکومتی رٹ’ کس کو بھی یہ معلوم نہیں کہ وزیراعظم کی عدم موجودگی میںان کے اختیارات کون استعمال کررہا ہے کیونکہ آئین میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ کوئی وزیراعظم ہنی مون پر چلاجائے یا بیماری کی وجہ سے ہسپتال داخل ہو جائے تو اس کی جگہ پر کوئی اور ان کا اختیارات استعمال کرسکے اس لیے ایٹمی قوت ہونے کے باوجود پاکستان کا بطور ملک آج حال ایک یتیم جیسا ہوچکا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ ہارٹ سرجری کے بعد کوئی بھی شخص اتنی ہمت نہیں رکھتا کہ وہ بطورسربراہ مملکت کسی ملک کوچلاسکے اس لیے میاںنوازشریف اپنے دل کا خیال کریں اور استعفیٰ دے کر کسی اور قابل ترین شخص کو وزیراعظم نامزد کر دیں تاکہ ملک کا کوئی والی وارث آسکے’ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کو ایسی قیادت کی اشد ضرورت ہے جو ملک و قوم کو ایک ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کر سکے عرصہ 64 سال سے عوام کو اس طرح کی قیادت میسر نہ آسکی مگر اب اللہ نے قوم کی دعا سن لی ہے ‘ آئندہ عام انتخابات جب بھی ہوئے عمران خان بھاری اکثریت سے وزیراعظم بن کر 20 کروڑعوام کے لیے مسیحابن کر کام کریںگے جس کے بعد یہ ملک بلندیوں پر پہنچ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں بارے باتیں کرنیوالے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کربات کریں ‘ پنجاب بھر میں لگنے والے تمام کے تمام مقدس مہینے کے سستے بازاروں میں زبردست چیک اینڈ بیلنس رکھا گیا ہے گزٹیڈ آفیسرز روزانہ کی بنیادپر بازاروں کادورہ کرکے کوالٹی اورمعیارکو چیک کر رہے ہیں جبکہ وطن عزیز کا آزاد میڈیا بھی رپورٹس پیش کررہے ہیں’ حیران کن طور پر ان بازاروں میں 6 روپے سے لیکر 40 روپے کلو تک سستی ہے ‘ مشروبات بھی عام مارکیٹس سے کم ریٹ پر دستیاب ہیں اس کے باوجود ان بازاروں بارے اخبارات میں مخالفت سے بھرپور خبریں لگوانا دراصل ان کے اندر کی غلاظت ہے جو باہر آتی نظر آرہی ہے’ وہ لوگ جوان بازار سے سامان کی خریداری کررہے ہیں کیا ان کی پہنچ میڈیا تک نہیں اگر واقعتا یہاں بازار یا عام مارکیٹ سے مہنگی اشیاء ملتی ہیںتو پھران بازاروں میں خریداروں کا اس قدر رش کیوں ہوتا ہے’ حافظ طاہر جمیل نے آخر میں کہا کہ اگرعوام کو کوئی ریلیف یا سہولت مل رہی ہے تو خدا را یہ لوگ روڑے نہ اٹکائیں اور لوگوں کو اس ریلیف سے مستفید ہونے دیں ورنہ عوام کی بددعائیں انہیں لے ڈوبیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: امیدوارسٹی میئر ذوالفقار احمدشیخ نے کہا ہے کہ بیرون اثاثوں سے متعلق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دوٹوک الفاظ میں خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کردی ہے اگر اب کسی میں ثبوت پیش کرنے کی ہمت ہے تو وہ سامنے آنے’ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں ہر دوسرا لیڈر آفشور کمپنیوں کا مالک ہے اورملک سے باہر اربوں ڈالرز کے اثاثے رکھتا ہے مگر یہ لوگ تمام الزام اسحاق ڈار پر تھونپتے تھے تاہم انہوں نے صاف کہہ دیا ہے کہ اگرکوئیان کا ایک پیسہ بھی ملک سے باہر ثابت کردے تو وہ مستعفی ہو جائیںگے’ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام ترسیاست کا محور افراتفری ہے اور کچھ بھی نہیں ‘ وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں کسی صورت بھی استحکام نہ رہے اور لوگ ہر وقت سڑکوں پر نکلتے ہیں مگران کی خواہ پوری نہیںہوگی’ دھرنوں کے ذریعے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے تک پہنچانے والے آج اپنی ناکامیوں پر مایوس ہو کر اپنا غصہ وزیراعظم اور ان کی فیملی پر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں مگرعوام بیوقوف نہیں بلکہ باشعور ہیں وہ ہر قسم کی سازش ناکام بنا دیں گے۔