فیصل آباد کی خبریں 12/6/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر و لیگی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جس طرح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی سابقہ حکومتوں نے ہمیشہ ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کی اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑے رکھا مگر ن لیگ نے ہمیشہ عوام کا سوچا اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ہمیشہ کامیاب رہی ،انہوں نے کہا کہ مسائل کے خاتمے کیلئے میاں شہباز شریف پنجاب بھر کے دورے کرکے خود عرصہ چار سال سے جدوجہد کررہے ہیں جس کے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کا یہ نتیجہ نکلا کہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت بدلی گئی اور وہاںوافر مقدار میں ادویات عوام کو میسر ہیں اور وہ بھی مکمل فری ،اسی طرح تعلیمی اداروں کی اصلاح کی گئی جس کے نتیجہ میں پہلی مرتبہ یہاں داخلوں کی شرح میں اضافہ ہوا جس کے نتیجہ میں پنجاب کا لٹریسی ریٹ بڑھا جس پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے انہوںنے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بتائیں انہوں نے ان چار برسوں میں خیبر پختونخواہ کے اندر کو نسا تیر مارا ہے وہاں کے ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات نہیں مل رہیں سکولوں کی چار دیواری نہیں ہے وہاں کا لٹریسی ریٹ تنزلی کاشکار ہے کیا وہ ایسا ہی نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں اگر ان کا جواب ہاں میں ہے تو پھر عوام کو ایسے پاکستان کی کوئی ضرورت نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ ن کا رپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ فیصل آباد کو فتح کر نے کا خواب دیکھنے والے یاد رکھیں ن لیگ نے یہاں صرف سیٹیں ہی نہیں جتیں بلکہ لوگوں کے دل بھی جیتے ہیں اسی وجہ سے یہاں کے لوگ مسلم لیگ ن کو ووٹ اپنا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں ،انتخابات جب بھی ہونگے عوام پھر میاں نوازشریف اور شہباز شریف کے متوالوں و دیوانوں پر اعتماد کریں گے ،انہوںنے کہا کہ ہم فیصل آباد کو مسلم لیگ ن کا گڑھ اور ناقابل تسخیر قلعہ یہاں رہنے والوں کا موڈ دیکھ کر ہی کہتے ہیں کیونکہ یہاں بسنے والے تمام طبقات جن میں تاجر ،وکلاء ،چھابڑی فروش ،محنت کش وغیرہ سب ن لیگ سے والہانہ محبت کرتے ہیں ان حالات میں میوزیکل شو ز کی آڑ میں نام نہاد دھرنے دینے والے کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے ،انہوں نے کہاکہ فیصل آباد سے کامیاب ہونیوالے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شہر بھر کے مسائل کو اتنی رفتار سے ختم کیا کہ مخالفین انگشت بدنداں ہیں جبکہ ضمنی الیکشن میں پی پی 72سے کامیابی حاصل کرنے والا پی ٹی آئی کا ایم پی اے کامیابی سے لیکر آج تک عوام کی نظروں سے اوجھل ہیں اور انہوںنے پورے حلقہ کو مسائلستان بناکر رکھ دیا ہے ان کی نسبت تو ن لیگ کا ایک کونسلر بہتر کام کراور کروا رہاہے اس لئے فیصل آباد سے کسی اور کی جیت ممکن ہی نہیں صرف ن لیگ ہی یہاں کے رہنے والوں کے ووٹ کی حقیقی حقدار ہے باقی سب پویلین کے اس پار بیٹھ کر صرف تماشا دیکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر اول و امیدوار پی پی 67چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنے کا دعویٰ قطعی طور پر جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ عوام کو جو مسائل 2013ء سے قبل تھے آج اس سے بھی بڑھ کرہیں ،عوام کو کسی بھی سطح پر کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ،مہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،جان بچانے والی ادویات ناپید ہوتی جارہی ہیں وزارت صحت کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اختیارات کی الگ جنگ چھیڑ دی گئی ہے اس لئے شہباز شریف ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ نااہل ترین وزیر اعلیٰ ہیں ،انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں پیدا ہونے والی تمام ملازمتیں سیاسی کردی گئی ہیں جس کے نتیجہ میں میرٹ کا قتل عام ہورہاہے ،ڈیلی ویجز ملازمین کے نام پر اراکین اسمبلی کے رشتہ داروں کو اداروں میں ایڈجسٹ کیا جارہاجس کے باعث ڈگریاں ہاتھ میں لئے اپنے جوتے گھسانے والے خود کشیوں پر مجبور ہیں ،نجف ضیاء وڑائچ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے جب بھی اقتدار سنبھالا سب سے پہلے نوجوانوں کو ملازمتیں دیں اور یہ امتیاز نہیں رکھا کہ سامنے والا کس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے یہی وہ وجوہات تھیں کہ لوگ آج بھی پیپلز پارٹی کو یاد کرتے ہیں آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آکر بیروزگاروں کو روز گار فراہم کرے گی ،اس کیلئے چاہے اسے کوئی بھی قربانی کیوںنہ دینی پڑے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( )انجمن تاجرا ن فیصل آباد ( فیڈریشن ) کے صدر رانا تجمل وحید ،جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ،سینئر نائب صدر محمد اشرف چوہدری ودیگر عہدیداران میاں ریاض جاوید ،چوہدری اقبال وزیر ،حاجی ظہیر الدین ،چوہدری عبدالغفور ،میاں سہیل رفع اورحاجی اعجاز حسن نے کہا ہے کہ بدعنوانی اورکرپشن بلاشبہ تمام برائیوں کی جڑ ہے ،جب بھی انتخابات ہوتے اور نئی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو سب سے پہلے کرپشن ختم کر نے کا نعرہ لگاتی ہے مگر بدقسمتی سے ہر دور حکومت میںبدعنوانی اور کرپشن میںکم از کم 15فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ آخری 9برسوں میں اضافہ 64فیصد تک پہنچ چکا جوکہ انتہائی خطرناک اور لمحہ فکریہ ہے ،انہوںنے کہاکہ اس سے بڑھ کر افسوس کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ اب تو تھانوں کی بھی بولی لگتی ہے جو زیادہ بولی دے وہ ایس ایچ او لگ جاتا ہے چاہے اس میں اہلیت ہو یا نہ ہو ہر محکمے کی الگ الگ بولی ہوتی ہے اسی وجہ سے تمام اداروں میں کرپشن اوربدعنوانی کا ناسور اسرائیت کرچکا ہے ،آج حالات یہ ہیں کہ قبرستان میںبھی مرد ے کی تدفین کیلئے گورکھن کی مٹھی گرم کرنا پڑتی ہے انہوںنے کہا کہ سرکاری افسرا ن اور اہلکار ان کی بدعنوانی اور بڑھتی ہوئی کرپشن کا رنگ اب تو ایک عام ریڑھی والے پر بھی چڑھ گیا ہے جو دکھاتا کچھ اور دیتا کچھ اور ہے اگر اس معاملے کو روکانہ گیا تو ہماری آنیوالی نسل تعلیم یا فنی میدان میں آگے نکلنے کی دوڑ میں شامل ہونے کی بجائے کرپشن اور بدعنوانی کی دوڑ میں شامل ہونے کو ترجیح دیگی اس ناسور کے خاتمے کیلئے اعلیٰ عدلیہ کو خود میدان میں اترنا ہوگا کرپٹ افراد کیلئے کم از کم سزا سزائے موت ہونی چاہیے ایک دو کرپٹ افراد کی گردن لمبی ہوگی تو امید ہے یہ سلسلہ رک جائے گا ورنہ چھوٹی موٹی سزائیں دینے سے یہ بگڑے لوگ کسی صورت بھی سیدھے نہیں ہونگے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد ( ) پاکستان تحریک انصاف پی پی 65 کے راہنما چوہدری ظفر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نہال ہاشمی کے استعفیٰ کے لیے نیا ڈرامہ رچا رہی ہے جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ نہال ہاشمی نے جے آئی ٹی کو اپنی قیادت کے کہنے پر دھمکیاں دیںتھیں جب عدالت نے نوٹس لیاتو ن لیگ کی قیادت نے اپنے آپ کو بری الذمہ قراردینے کے لیے اسے استعفیٰ دینے کا ڈرامہ رچایا لیکن اب وہی نہال ہاشمی اپنے دیئے گئے استعفیٰ سے دستبردار ہو رہا ہے جو مسلم لیگ (ن) اور نہال ہاشمی کی آپس میں نورا کشتی ہے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اب اُن کے ایسے ڈرامے نہیںچلیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی ملک سے کرپشن اورناانصافی کے خلاف جدوجہد عمران خان کی قیادت میں آخری مراحل میںداخل ہو چکی ہے جس سے موجودہ حکمران خوفزدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں کیا ایسا کرنے سے یہ ظالم حکمران احتساب سے بچ جائیں گے۔