فیصل آباد :موٹر سائیکل سوار جوڑے سے 20 کلو چرس برآمد

drugs

drugs

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں کچہری بازار کے باہر وارڈن اہلکار نے شک پڑنے پر موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کو روک لیا جن سے 20 کلو چرس برآمد ہوئی ۔

پولیس نے ملزمان کو تحویل میں لے لیا ۔ کچہری بازار فیصل آباد کے باہر وارڈن اہلکار شاہد نے شک پڑنے پر موٹر سائیکل سوار امام دین اور خاتون امینہ کو روکا جن کے قبضے سے چرس کا بھرا ہوا بورا برآمد ہوا ، دونوں ملزمان لاہور بتی چوک کے رہائشی ہیں جن کو تھانہ سول لائن پولیس نے حراست میں لے کر مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے ۔