فیصل آباد: موٹر وے پر دھند کے باعث حادثہ، ایک شخص جاں بحق

Faisalabad Motorway Fog

Faisalabad Motorway Fog

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں ،حد نگاہ صفر ہونے پر ایم تھری بند کردی گئی۔

ترجمان موٹروے کے مطابق حد نگاہ 200 میٹر ہونے پر موٹروے کھول دی گئی ،اچانک شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی ،جس کے باعثساہیانوالہ کےقریب حادثہ،2ٹرکوں اور3کاروں سمیت6گاڑیاں ٹکرا گئیں۔

ترجمان کے مطابق حادثےمیں ایک ٹرک کا ڈرائیور جاں بحق اور 3افراد زخمی ہو گئے،جس کے باعث موٹر وے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کردی ہے۔