فیصل آباد: نیب کا ڈی سی او آفس پر چھاپہ، ای ڈی او فنانس زیر حراست

NAB

NAB

فیصل آباد (جیوڈیسک) نیب کی ایک خصوصی ٹیم نے ڈی سی او آفس فیصل آباد پر چھاپہ مار کر ای ڈی او فنانس چوہدری غفور کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی خصوصی ٹیم نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ڈی سی او آفس فیصل آباد پر چھاپہ مارا اور اسی کمپلیکس میں قائم ای ڈی او فنانس چوہدری غفور کو ان کے دفتر سے حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نیب اہلکار ای ڈی او فنانس سے فیصل آباد ، لاہور اور شیخوپورہ میں تعیناتی کے دوران چند اہم ترقیاتی منصوبوں بارے دریافت کرتے رہے اور ان کی فائلوں بارے بھی پوچھا گیا۔

نیب کی ٹیم نے فوری طور پر ای ڈی او فنانس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق ای ڈی او فنانس کی گرفتاری پنجاب میں نیب کی حالیہ کارروئیواں کا حصہ ہے اور چوہدری عبد الغفور گذشتہ چند سالوں کے دوران پنجاب کے اہم شہروں میں ترقیاتی منصوبوں اور مالی معاملات کی نگرانی کرنے والی سیٹوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔