فیصل آباد : سانحہ ننکانہ صاحب کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے

 Nankana Sahib Incident

Nankana Sahib Incident

فیصل آباد (جیوڈیسک) سانحہ ننکانہ صاحب کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے مرنے والوں کی تعداد سولہ ہو گئی۔ بدھ کے روز مانانوالہ کے قریب ننکانہ صاحب دوڈ پر ایل پی جی کنٹینر اور کار میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

جبکہ گیارہ کا علاج الائیڈ ہسپتال کے برن وارڈ میں جاری تھا جس میں سے دو زخمی خواتین 50 سالہ صفیہ اور 18 سالہ انعم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جس سے مرنے والوں کی تعداد سولہ ہو گئی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مزید نو افراد کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ ان کا جسم نوے سے سو فیصد تک جھلس چکا ہے۔