پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت فیصل آباد ریجنل کرکٹ ٹیم انڈر 16 کے ٹرائلز 24 نومبر کو ہونگے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: فیصل آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد انور کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت فیصل آباد ریجنل کرکٹ ٹیم انڈر 16 کے ٹرائلز 24 نومبر کو صبح 9 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک بوہڑ انوالی گرائونڈ فیصل آباد میں ہونگے۔

ان ٹرائلز میں ریجنل کے 6اضلاع جن میں فیصل آباد ،جھنگ،سرگودھا،بھکر،میانوالی اور قصور کے کھلاڑی حصہ لینگے،جس کرکٹر بچے کی تاریخ پیدائش یکم ستمبر 2000ء سے کم ہو گی وہ ان ٹرائلز میں حصہ لے سکتا ہے ٹرائلز میں حصہ لینے والے کرکٹرز اپنی کرکٹ کٹ،اصل ب فارم یا تعلیمی سند کی دو عدد فوٹو کاپی ہمراہ لائیں۔

جو کرکٹرز ٹرائل میں کامیاب ہونگے انکا ا گلے روز میڈیکل ہو گا۔